جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی عرب: مسجد نبوی میں خواتین کے داخلے پر پابندی، مردوں کا داخلہ محدود

مدینہ: سعودی حکام نے روضہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جبکہ مردوں کے لیے زیارت کو محددو کردیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے کہا ہے کہ خواتین کو اعتمرنا پروگرام کے تحت روضہ رسول کی زیارت کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ قبرمطہر کی زیارت صرف مردوں کے لیے مختص ہے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق اعتمرنا پروگرام کے تحت مرد حضرات بھی تیس روز میں صرف ایک بار ہی حضور نبی کریم کے مرقد مطہر کی زیارت کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج نے مسجدالنبی (ص) میں نماز واجب کی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم کہا ہے کہ صرف مرد حضرات نماز اور زیارت کے اوقات میں مرقد مطہر میں داخلے کے لیے اعتمرنا پروگرام کے دفتر سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …