منگل , 23 اپریل 2024

ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات

مسقط: عمان کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب "بدربن حمد البوسعیدی” سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان” نے اپنے دورے مسقط کے دوران، عمانی وزیر خارجہ بدربن حمد البوسعیدی سے ملاقات اور گفتگو کی.

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے سمیت علاقے کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ایک سیاسی وفد کی قیادت میں عمان کا دورہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …