جمعہ , 19 اپریل 2024

داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری، آٹھ خفیہ ٹھکانے تباہ

بغداد: عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے شمالی صوبوں میں داعش کے ٹھکانوں پربمباری کی ہے۔

بغداد میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ، فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صلاح الدین اور نینوا کی مشترکہ سرحدوں کے دونوں جانب بعض مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

دقیق انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی اس کارروائی میں دہشت گرد گروہ داعش کے کم سے کم آٹھ خفیہ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔یہ کارروائی ان اطلاعات کے بعد کی گئی ہے کہ امریکہ شام اور عراق میں دا‏عش کے عناصر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا ہے۔

عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد سے امریکی فوجی اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کو اپنی نگرانی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے چلے آرہے ہیں۔

عراق نے 2017 میں داعش کی شکست کا اعلان کیا تھا، لیکن اس گروہ کے باقی بچے عناصر اب بھی بعض علاقوں میں موجود ہیں اور گاہ بہ گاہ عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی ملک بھر میں داعش کے باقی بچے عناصر کا تعاقب کر رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …