پیر , 24 جنوری 2022

بلوچستان حکومت سے مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں

بلوچستان حکومت اورینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد وائے ڈی اے نے اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز بحال اور ٹراما سینٹر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے گرفتار ڈاکٹرزکو بھی رہا کردیا ہے جبکہ گرفتار ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف رہائی کے بعدکوئٹہ سول اسپتال پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روزکوئٹہ ریڈ زون میں داخل ہونے پر احتجاج کرنے والے 6 ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا تھاجبکہ مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں 6 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے ہڑتال پر تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …