پیر , 24 جنوری 2022

امریکا میں برطانوی شہزادے کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

لندن: امریکی عدالت نے برطانوی پرنس اینڈریو کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو ہر لحاظ سے مسترد کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پرنس اینڈریو کو 2001 میں ایک خاتون ورجینیا جیفری کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹس کے مطابق پرنس اینڈریو کے وکلاء نے 2009 میں جیفری ایپسٹین کے ساتھ دستخط شدہ ایک معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو خارج کر دینا چاہیے لیکن نیویارک کے جج لیوس کپلن نے فیصلہ سنایا کہ کیس کی سماعت ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ورجینیا جیفری نے پرنس اینڈریوپر جنسی زیادتی کاالزام لگایاتھا جبکہ کیس کےاہم ملزم ایپسٹن نے 2019 میں جیل میں خودکشی کر لی تھی۔

دوسری جانب پرنس اینڈریو نے ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کیا تاہم امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ 61 سالہ ڈیوک آف یارک کے خلاف کیس کی سماعت اب اس سال کے آخر میں ہو سکتی ہے۔

امریکی عدالت کے فیصلے پر ورجینیا جیفری نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ پرنس اینڈریو کی اس مقدمے کو خارج کرنے کی کوشش کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے اور اب ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …