ہفتہ , 4 فروری 2023

یمن کا عرب امارات کو انتباہ، شیشے کے ٹاوروں تک پہنچنا بہت آسان ہے!

صنعا: اخبار المسیرہ نے متحدہ عرب امارات کو یمن کے خلاف جنگ کا انجام بھگتنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اخبار نے یواےای کو خبردار کیا ہے کہ اس کی نازک شیشے کی عمارتوں تک پہونچ بہت آسان ہے۔

سنیچر کو المسیرہ میں شائع ہوئے ایک مضمون میں آیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے مآرب اور شبوہ صوبوں میں اپنی کمان میں تکفیری اور کرائے کے عناصر کو بھیج کر خطرناک کھیل شروع کیا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے: ”مبصرین اس بابت خبردار کر رہے ہیں کہ یواےای کی طرف سے جاری جنگ کی ابو ظہبی کو جانی، مالی اور اقتصادی نقصان کی شکل میں قیمت ادا کرنی پڑے گی، ایسے نقصانات جو اماراتی دشمن کو یمن کے اندر اور خود اس کی خغرافیائی حدود میں تحمل کرنے پڑیں گے جو تیل کی تنصیبات سے بھرے ہوئے ہیں۔ “

اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ کمزور شیشے کے ٹاوروں تک پہنچنا بہت آسان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ یمنی فورسز نے جنوبی صوبے شبوہ میں یواےای کے زرخرید فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہونچایا جسکے دوران درجنوں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کی سوڈان اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو …