منگل , 23 اپریل 2024

یمن میں جارح سعودی اتحاد کی اپنے ہی اتحادی پر بمباری

صنعا: جارح سعودی اتحاد نے اپنے ہی اتحادی ابوظہبی کے زرخرید جنگجؤوں کے ایک لوجسٹک فوجی کاررواں پر بمباری کردی۔

موازین نیوز کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ شبوہ میں متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کے ایک کاررواں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں اس کے کئی زرخرید جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

جارح سعودی اتحاد کے اس حملے میں امارات سے وابستہ العمالقہ نامی گروہ کے زرخرید جنگجو حملے کا نشانہ بن گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صوبہ شبوہ کے عین اور بیجان علاقوں میں انجام پایا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ابھی دو ہفتے پہلے بھی اپنے اتحادی یمن کے مفرور صدر منصورہادی کے زرخرید فوجیوں کے اڈے پر بمباری کردی تھی۔

اس حملے میں یمن کے مفرور و مستفعی صدر منصورہادی سے وابستہ عناصرکا اڈہ تباہ ہوگیا اور اس کے نتیجے میں پندرہ زرخرید جنگجو ہلاک اور چھے زخمی ہوگئےتھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …