جمعہ , 19 اپریل 2024

عراق میں پہلی بار صدارتی انتخابات میں خاتون امیدوار میدان میں

بغداد: کرد عراقی خاتون شیلان فواد نے ملک کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

کرد ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی کرد خاتون شیلان فواد نے اتوار کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنی امیدواری کا اعلان کردیا ہے ۔

عراق میں پہلی بار کوئی خاتون، صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ شیلان فواد نے کہا کہ وہ پہلی آزاد خاتون امیدوار کی حیثیت سے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اب تک عراق کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے چھبیس امیدوار میدان میں آچکے ہیں جن میں سے شیلان فواد سمیت چھے کرد شخصیات ہیں۔

شیلان فواد نے کہا کہ اس عہدے کے لئے نامزد ہونے کے لئے انھیں کوئی مشکل درپیش نہیں ہے اور وہ اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں اورگروہوں سے مذاکرات کررہی ہیں اورآئندہ دو دن میں تفصیلات کا اعلان کردیں گی۔

عراق میں رائج طریقے کے مطابق اس ملک میں وزارت عظمی ، صدارت اور اسپیکر کے عہدوں پر بالترتیب شیعہ ، کرد اور اہل سنت فائز ہوتے ہیں۔

عراقی منصب صدارت پر براجمان ہونے کے لئے دوتہائی ممبران پارلیمنٹ کے ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …