منگل , 23 اپریل 2024

پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد: پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

سینیٹر رانا محمود الحسن کے پیش کیے گئے آئینی ترمیمی بل کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق تجویز دی گئی ہے کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے نام سے نئے صوبے قائم کیے جائیں۔

مجوزہ بل کے مطابق صوبہ بہاولپور موجودہ انتظامی ڈویژن پر مشتمل ہو جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے انتظامی ڈویژن پرمشتمل ہو۔

مجوزہ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں 326 نشستیں ہوں، قومی اسمبلی میں بہاولپور کی 18، بلوچستان 20، خیبر پختونخوا کی 55 نشستیں ہوں، پنجاب کی 117 سندھ 75، جنوبی پنجاب کی 38 اور اسلام آباد کی 3 نشستیں ہوں۔

مجوزہ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ صوبہ بہاولپور اسمبلی کی 39 ، بلوچستان اسمبلی کی 65، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 145 ، پنجاب اسمبلی کی 252، سندھ اسمبلی کی 168 اور صوبہ جنوبی پنجاب اسمبلی کی 80 نشستیں ہوں۔

خیال رہے کہ کافی عرصے سے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم اب تک اسے عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔ تحریک انصاف کے انتخابی منشور میں جنوبی پنجاب صوبے کا قیام شامل تھا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …