ہفتہ , 20 اپریل 2024

لیجنڈز لیگ: ورلڈ کرکٹ کے سابق سپر اسٹارز ایک بار پھرگراؤنڈ میں اترنے کو تیار

عمان میں 20 جنوری سے شروع ہونے والی لیجنڈز لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

عمان میں ہونے والی لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی لیگ میں تین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دُنیائےکرکٹ کے سابق اسٹار کھلاڑ ی ایکشن میں دکھائی دیں گے، بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار امیتابھ بچن اس ایونٹ کے ایمبیسڈر مقررکیےگئے ہیں۔

ٹیموں میں ایشیا لائنز، انڈیا مہاراجا اور ورلڈ جائنٹس شامل ہیں، ہر ٹیم میں 16، 16 کرکٹرز ہوں گے ۔

ایشیا لائنز میں پاکستان کے8کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں ان میں شاہد آفریدی، یونس خان، شعیب اختر، محمد حفیظ، محمد یوسف ، مصباح الحق، اظہر محمود اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

انڈیا مہاراجا میں وریندر سہواگ، یووراج سنگھ ، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ اور نیان مونگیا اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

ورلڈ جائنٹس میں جنوبی افریقا کے جونٹی رہوڈز، عمران طاہر، ہرشل گبز، مورنی مورکل، فاف ڈوپلیسی اور ایلبی مورکل ، آسٹریلیا کے بریٹ لی اور بریڈ ہیڈن، ، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور سنیل نارائن، ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور کورے اینڈرسن، انگلینڈ کےکیون پیٹرسن اور مونٹی پنیسار اور آئرلینڈ کےکیون اوبرائن شامل ہیں۔

ایونٹ 20 جنوری سے 29 جنوری تک کھیلا جائےگا، تین ٹیمیں ایک دوسرے سے دو ، دو میچ کھیلیں گی ، ایونٹ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …