ہفتہ , 28 مئی 2022

صنعا میں یمنی پارلیمنٹ کی عمارت پر سعودی بمباری

صنعا: میڈیا ذرائع نے یمن کی پارلیمنٹ پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کی خبر دی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کو یمن کی پارلیمنٹ کی عمارت کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ ہی صنعا میں یمن کے کیڈٹ کالج پر بھی بمباری کی۔ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے پیر کی شب صوبہ صنعا کے ضلع معین کے اللیبی محلے پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد شہید اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔

سعودی عرب کے مذکورہ حملے متحدہ عرب امارات کے صنعتی زون سمیت مختلف علاقوں میں یمنی فوج کی کامیاب فوجی کارروائی کے بعد انجام پائے ہیں ۔ یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے جرائم کے جواب میں ابوظہبی کے خلاف بیس ڈرون اور دس میزائل استعمال کئے اور بھاری نقصان پہنچایا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …