تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ تل ابیب، ابو ظہبی پر یمنی فوج کے حملوں کی طرح مقبوضہ فلسطین پر ممکنہ حملے کے خوف سے بری طرح خوفزدہ ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبری زبان کے چینل کان نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں ابو ظہبی پر یمنی فوج کے حملوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ اس طرح کے حملے ممکنہ طور پر اسرائیل پر بھی ہو سکتے ہیں۔
عرب 48 ویب سائٹ نے کان کے حوالے سے لکھا کہ کہ اسرائیل میں چلنے والے ڈرموں میں سے ایک یمن سے فائر ہونے والے میزائل اور چھوڑے گئے خودکش ڈرونز کا ڈراما بھی ہے، یمن اور ابو ظہبی کا فاصلہ، یمن اور اسرائیل کے سب سے جنوبی شہر ایلات کے فاصلے جیسا ہے، یہ حملے اس بات کی نشانی ہیں کہ الحوثی گروپ بہت زیادہ طاقتور ہو گیا ہے اور اس نے بہت زیادہ پیشرفت کر لی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کی جانب سے مسلسل انتباہ کے بعد آخرکار یمنی فوج اور رضاکار فورس نے متحدہ عرب امارات کے اندر کئی اہم ٹھکانوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔
ایک تبصرہ
Pingback: متحدہ عرب امارات پر انصار اللہ کے حملے کے بارے میں صہیونی میڈیا کا تجزیہ