ہفتہ , 28 مئی 2022

کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی سستی، تین سو یونٹ تک کے صارفین پر نفاذ نہیں ہوگا

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنےکانوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں سستی کی گئی ہے، فروری کے بلوں میں ریلیف صارفین کو منتقل کیا جائے۔

لائف لائن اور ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ریلیف کا نفاذ نہیں ہوگا،کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر بھی ریلیف کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

زرمبادلہ کے ذخائر کیوں کم ہو رہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کم ہونے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ حکومت نے …