تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران روس تعلقات کے نئے باب میں بہترین تعاون پروان چڑھے گا۔
ان خیالات کا اظہار "حسین امیر عبداللہیان” نے بروز بدھ کو ایک ٹوئیٹر پیغام میں کیا۔
در ديدار مهم ، صمیمانه و طولانی مدت دکتر رییسی و پوتین در کرملین، مناسبات تهران و مسکو در مسیر جدید ، متنوع و پر شتاب قرار گرفت. در فصل نوین مناسبات، همکاری های ممتاز رقم خواهد خورد.روسای دوکشور بر ترسیم نقشه راه بلند مدت توافق کردند. جهان آینده بر پایه چندجانبه گرایی می چرخد.
— H.Amirabdollahian امیرعبداللهیان (@Amirabdolahian) January 19, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹین کے درمیان کریملن میں حالیہ اہم، دوستانہ اور طویل المدتی ملاقات نے تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات کو ایک نئے، متنوع اور تیز رفتار سمت میں آگے بڑھایا۔
امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران روس تعلقات کے نئے باب میں بہترین تعاون پروان چڑھے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریہ ایران اور روس کے رہنماوں نے ایک طویل مدتی روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا اور دنیا کا مستقبل کثیرالجہتی پر مبنی ہے۔