ہفتہ , 28 مئی 2022

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر ٹیم کا اعلان کردیا، جس میں بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے سال 2021 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے بیٹسمین، بولرز اور آل راؤنڈرز کا انتخاب کر کے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوینٹی ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹیم کا اسکواڈ

انگلینڈ کے جوز بٹلر، پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان، بابر اعظم (کپتان)، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم، آسٹریلیا کے مچل مارش، جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، سری لنکا کے وینندو ہسرنگا، جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، جوش ہیزلوڈ (آسٹریلیا)، بنگلادیش کے مستفیض الرحمان اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1483752386447429637?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1483752386447429637%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2273277%2F16

یہ بھی دیکھیں

فرینڈز کلب نے انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ جیت لی

ڈیرہ غازی خان۔ چیف آف دی آرمی سٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ کا …