ہفتہ , 28 مئی 2022

سعودی عرب کے پاپ کا گھڑا بھر گیا، دردناک جوابی کاروائی کے لئے تیار رہے: محمد عبدالسلام

صنعا: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے ترجمان اور سینئر مذاکرات کار محمد عبد السلام نے یمن پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں پر ریاض حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ اقدام سے جنگ کی آگ مزید تیز ہوگی۔

یمن کی حکومت کے ترجمان نے بدھ کو کہا کہ سعودی اتحاد بارہا مجرمانہ اقدامات انجام دے رہا ہے اور چونکہ عالمی برادری اس کو نظر انداز کرتی رہتی ہے اس لئے جنگ بند نہيں ہو رہی ہے۔

محمد عبد السلام نے کہا کہ یمن کے عوام کئی سال سے ناکہ بندی اور حملوں کا سامنا کر رہے ہیں تو اسے اپنے شہیدوں کا انتقام لینے کا پورا حق ہے۔

یمن کے متحدہ عرب امارات کے تباہ کن مداخلت کے جواب میں پیر کو یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے بڑے سٹیک حملے کئے جس کے بعد سعودی عرب نے یمن پر اپنے حملے مزید تیز کر دیئے۔

بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے دار الحکومت صنعا پر 15 بار بمباری کی۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …