ہفتہ , 20 اپریل 2024

رشین مسلم کونسل کے سربراہ کی ایران کے صدر سے ملاقات

ماسکو: روسی مسلمانوں کی کونسل کے چیئرمین نے ماسکو میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

ایران پریس کے مطابق ماسکو میں رشین مسلم کونسل کے چیئرمین راویل عین الدین سے گفتگو میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ان کا دورہ روس، دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و اقتصادی اور خاص طور سے ثقافتی تعلقات میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

اس ملاقات میں روسی مسلمانوں کی کونسل کے سربراہ نے ایران کے صدر کو ماسکو کی جامع مسجد میں آنے کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ روس میں اس ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ساتھ روس کی مختلف ثقافتی شخصیات سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …