ہفتہ , 20 اپریل 2024

بصرہ میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے

بصرہ: عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صوبہ بصرہ میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دیسی ساخت کے یہ بم دھماکے مناوی باشا کے علاقے میں دفاعی سلامتی سے متعلق ایک کمپنی اور اسلامی بینک کے قریب ہوئے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور ابھی تک ان دھماکوں سے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ بھی سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل قبل بھی بغداد کے الکرداہ علاقے میں بھی اس اسی طرح کے دو بم دھماکے ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …