ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی جانب سے لاہور کی حالیہ دہشتگردانہ کاروائی کی مذمت

تہران: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی شہر لاہور میں حالیہ دہشتگردانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی دہشتگردانہ کارروائیاں ایک بار پھر خطے میں امن و سکون کے قیام کیلئے دہشت گرد گروہوں سے لڑنے کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبے تعلقات عامہ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ” نے ایک پیغام میں لاہور میں حالیہ دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس مذموم فعل کی مذمت کی۔

انہوں نے اس حادثے کے لواحقین اور پاکستان کی دوست اور ہمسایہ حکومت سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی دہشتگردانہ کارروائیاں ایک بار پھر خطے میں امن و سکون کے قیام کیلئے دہشتگرد گروہوں سے لڑنے کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی شہر لاہور میں لوہاری گیٹ کے قریب انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لےکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، دھماکے کی جگہ کو شامیانے لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ دکانوں کے پاس پلانٹڈ بم نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا ہے اورتقریباً ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک کسی بھی فرد اور گروہ نے اس کاروائی کی ذمہ داری تسلیم نہیں کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …