جمعہ , 19 اپریل 2024

صدر رئیسی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے کرمان پہنچ گئے

جیرفت: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہيم رئیسی روس کے دورے کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے صوبہ کرمان پہنچ گئے ہیں۔ سید ابراہیم رئیسی جیرفت ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد صوبہ کرمان کے جنوب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں رودبار جنوب اور قلعہ گنج روانہ ہوگئے۔کرمان کے جنوب میں حالیہ سیلاب سے 20 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ صدر رئیسی صوبہ کرمان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے موقع پر ضروری احکامات صادر کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …