ہفتہ , 28 مئی 2022

جنگ یمن کے شعلے عربوں کے دارالحکومتوں تک پہنچ سکتے ہیں: مفتی اعظم لبنان

بیروت: لبنان کے مفتی اعظم نے خبردار کیا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ جنگ یمن کی آگ ہر طرف پھیل جائے۔

لبنان کے شیعہ جعفری مذہب کے مفتی اعظم شیخ احمد قبلان نے جنگ یمن میں توسیع کی بابت خبردار کیا اور کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کا شعلہ ہر طرف پھیل جائے۔

انہوں نے عرب حکومتوں کو خبردار کیا کہ یمن میں بھڑکی جنگ کی آگ بجھانے کی کوشش کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس میں تمہارے دارالحکومت جل کر راکھ ہو جائیں۔

لبنان کے مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ عرب حکومتیں اس بات کو اچھی طرح جانتی ہیں کہ یمنیوں کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ یمن حرام ہے۔ شيخ احمد کے مطابق جنگ یمن سے فائدہ صرف اسرائیل اور امریکا کو ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کے مسلسل حملے جاری ہیں۔ اس حملوں میں صرف بے گناہ افراد ہی جاں بحق ہو رہے ہیں۔

جمعے کو سعودی اتحاد کے طیاروں کے صوبہ صعدہ پر حملوں میں 87 افراد جاں بحق اور 266 دیگر زخمی ہوئے۔

ان حملوں میں بڑی تعداد میں چھوٹے بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …