ہفتہ , 28 مئی 2022

سعدالحریری کا سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

بیروت: لبنان کے سابق وزیراعظم سعدالحریری نے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعد حریری نے کہا ہے کہ وہ مئی میں ہونے والے انتخابات میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔ سعد الحریری لبنان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکےہیں۔ سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے میں ناکامی پر الحریری جولائی 2021 میں وزارت عظمیٰ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ اس سے قبل سعد حریری سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی عرب کے ولیعہد کے دباؤ میں بھی آکر مستعفی ہوگئے تھے لیکن حزب اللہ لبنان نے اس کی حمایت کرکے اسے عہدے پر برقرار رکھنے کی حمایت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …