ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن پر سعوی اتحاد کی فضائی جارحیت عالمی برادری کا دوہرا معیار

صنعا: یمن کے بے بس عوام پر سعودی اتحاد کی فضائی جارحیت کا سلسله عرصه دراز سے جاری هے یمنی مظلوم عوام نهایت بے سروسامانی کی حالت مین اپنا دفاع کررهے هیں۔

یمن کے بے بس عوام پر سعودی اتحاد کی فضائی جارحیت کا سلسله عرصه دراز سے جاری هے یمنی مظلوم عوام نهایت بے سروسامانی کی حالت مین اپنا دفاع کررهے هیں اور ثابت قدمی کے ساتھ غیرملکی مداخلت کے خلاف مزاحمت کر رهے هیں اس جنگ کے حوالے سے عالمی برادری کا دوہرا معیار بهت ہی افسوسناک اور حق و انصاف کے منافی هے یمنی عوام اپنے دفاع میں جب کوئی معمولی نوعیت کی عسکری کاروائی انجام دیتے هیں تو عالمی برادری یک زباں هوکر اس کی مخالفت کرتی هے اور یمنی حوثیوں کو دهشتگرد قرار دینے کا مطالبه کیا جاتاهے دوسری طرف سعودی اتحاد آئے روز یمن میں سول آبادی اسکولوں هسپتالون اور رهائشی بستیوں پربمباری کررہا هے جس کے نتیجه میں آج تک دسیوں هزار نهتے یمنی شهری لقمه اجل بن چکے هیں جن میں بچوں اور خواتین کی خاصی تعداد شامل هے سعودی اتحاد نے یمن کا محاصره کر رکها هے جس کی وجه سے وهاں ایک زبردست انسانی بحران پیدا هوچکا هے غذائی اجناس اور ادویات کی شدید قلت کی وجه سے بڑی تعداد مین لوگ بالخصوص بچے جان بحق هو رهے هیں عالمی برادری اس تباه کن انسانی بحران سے چشم پوشی اختیار کر رهی هے اور جارحین کے بجائے اپنا دفاع کرنے والے مظلومین کو مورد الزام ٹهیرا کر امریکا اور اسرائیل کے عزائم کو تقویت پہنچا رهے هیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …