ہفتہ , 4 فروری 2023

یو اے ای کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لئے امریکی بیساکھی کی ضرورت ہے: انصار اللہ

صنعا: یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات، امریکا سے بھیک مانگ رہا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور سینئر مذاکرات کار محمد عبد السلام نے ٹوئیٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لئے امریکی بیساکھی کی ضرورت ہے۔

یمن پر متحدہ عرب امارات کی جارحیت کو روکنے کے بارے میں صنعا کے متعدد حکام اور عہدیداروں کی جانب سے بیانات اور وارننگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یمن کی قومی سالویشن حکومت کے سینئر مذاکرات کار اور تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ٹوئیٹ کیا کہ یمن پر جارحیت کرنے والے کچھ اتحادی ممالک، اپنے سیکیورٹی بحران سے غمزدہ ہیں جیسے متحدہ عرب امارات جو امریکی بیساکھی کی مدد کے بغیر کھڑا بھی نہیں ہو پاتا اور امریکا سے حمایت کی بھیک مانگنے کی کوشش کر رہا ہے۔

محمد عبد السلام نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو یمن کی دلدل سے صحیح طریقے سے نکلنے کے لئے امریکا کی حمایت کی بھیک کی ضرورت نہیں ہے لیکن یمن پر اس کی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں کوئی بھی حمایت اس کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی اور یہ ملک سیکیورٹی اور امن کا خواب بھی نہيں دیکھ پائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کی سوڈان اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو …