ہفتہ , 20 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات نے یمن کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، میزائل اور ڈرون حملے روکنے کی درخواست کر دی

صنعا: ایک یمنی ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی سفارتکار نے یمنی حکومت سے رابطہ کیا اور التماس کی ہے کہ ان کے ملک کے خلاف یمنی فوج کے آپریشن کو روک دیا جائے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذریعے نے متحدہ عرب امارات پر یمنی فوج کے حملے روکنے کے بارے میں یمنی حکومت سے امارات کے التماس اور درخواست کی خبر دی ہے۔

یمن کی ویب سائٹ الخبر الیمنی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے اعلی سفارتکار نے یمنی حکومت سے رابطہ کیا اور آنے والے دنوں پر یمنی فوج کے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمن کے اس ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سفارتکار نے یمنی حکام سے کہا ہے کہ یمنی فوج کے حملے روکنے کے عوض میں امارات کی فوج بھی دھیرے دھیرے یمن سے نکل جائے گی۔

مذکورہ یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعا نے بھی اس درخواست کے جواب میں کہا ہے کہ صرف ایک ہی شرط پر امارات پر یمن کے میزائل اور ڈرون حملے رکیں گے اور وہ شرط یہ ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ سے متحدہ عرب امارات پوری طرح سے فوری طور پر نکل جائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …