ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن کے صوبے شبوہ میں متحدہ عرب امارات کے نوے آلہ کار ہلاک

صنعا: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے تیل سے مالامال صوبے شبوہ میں متحدہ عرب امارات کے 90 آلہ کاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ شبوہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں کو ناکام بنایا جبکہ متحدہ عرب امارات کے آلہ کاروں «العمالقه» اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں متحدہ عرب امارات کے 90 سے زائد آلہ کار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل صوبہ شبوہ میں سعودی عرب کے آلہ کاروں اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں سعودی عرب کے 120 آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئےاور ان کی 12 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

سعودی عرب نے، امریکہ اور بعض دیگر ملکوں کے حمایت سے یمن کو پچھلی کئی برس سے جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، ‌فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ سات سال سے زائد عرصے سے جاری سعودی امریکی جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں دسیوں لاکھ یمنی شہری، شہید، زخمی، بیمار یا متاثر ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکی حمایت سے یمنی عوام پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ ترین جارحیت کے باوجود یہ فوجی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …