ہفتہ , 4 فروری 2023

یمن، سعودی اتحاد نے ایندھن سے لدے ایک بحری جہاز کو روک لیا

صنعا: سعودی جارح اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل ایک اور بحری جہازکو روک لیا ہے۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان عصام یحیی کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے بحری جہاز "Eships Barracuda” کو جس میں 4 ہزار ٹن سے زائد ایندھن ہے روک دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس بحری جہاز کو اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت ملی تھی۔

جارح سعودی اتحاد نے اس سے قبل بھی کئی بحری جہازوں کو جن میں غذائی اشیاء اور ایندھن تھے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جاری جارحیپت کی وجہ سے اس ملک کو ایندھن کی اشد ضرورت ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کی سوڈان اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو …