ہفتہ , 4 فروری 2023

ایک اور امریکی ڈرون یمنی فورسز کے نشانہ پر

صنعا: یمنی فورسز نے امریکہ کے ایک جاسوسی ڈرون کو مار گرایا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے امریکہ کے ایک اور ڈرون کو نشانہ بنایا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے آج صبح کہا کہ فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم نے ملک کے مشرق میں واقع صوبے مآرب کے الجوبہ شہر میں پرواز کر رہے جاسوسی ڈرون اسکن ایگل کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا۔

بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا کہ جب تک ہمارے ملک پر حملے ہونگے اور ناکہ بندی جاری رہے گی ہماری مسلح افواج، یمن کی ہوائی حدود کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ اقدام کرینگی۔

رپورٹ کے مطابق 3 اعشاریہ 2 ملین ڈالر قیمت کا حامل یہ امریکی ڈرون 5 ہزار 400 میٹر کی بلندی پر مسلسل 20 سے 24 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے جبکہ اس پر نصب "ای او” و "انفرا ریڈ” کیمرے دن رات دشمن کی پوزیشنوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی "اسکین ایگل” 1.4 میٹر طول، 3.1 میٹر عرض اور 20 کلوگرام وزن کا حامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تمام تر زمینی، فضائی اور سمندی محاصرے اور مسلسل سعودی جارحیت کے باوجود یمنی فورسز نے اپنی دفاعی توانائیوں میں روز افزوں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کی سوڈان اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو …