ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب کے ابہاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ

صنعا: یمنی فوج نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو حملے کا نشانہ بنایا ہے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ڈرون یونٹ نے جمعرات کو جنوبی سعودی عرب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر حملے کئے ہیں-

یہ حملے یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں شدت اور اس ملک کے مکمل محاصرے کے جواب میں کئے گئے ہیں ۔

اس ڈرون حملےمیں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا تھا کہ، طوفان یمن تین، فوجی آپریشن میں ابوظہبی کے اسٹریٹیجک اہداف کو ذوالفقار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا ۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات جب تک ملک کے خلاف جارحیت میں شامل رہے گا اس وقت تک غیرمحفوظ رہے گا ۔یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے زیادہ تر حملے ابہاء بین الاقوامی ایئرپورٹ اور خمیس مشیط کے ملک خالد ایئربیس سے انجام دیے جاتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …