ہفتہ , 20 اپریل 2024

سرحدی علاقے میں ہزاروں زرخرید سعودی ایجنٹوں کی ہلاکت

صنعا: یمن اور سعودی عرب کے سرحدی علاقےمیں جھڑپ کے دوران جارح سعودی اتحاد کے دسیوں زرخرید جنگجو ہلاک ہوگئے

البوابہ الاخباریہ الیمنیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی سرحد سے متصل شمالی یمن کے حرض نامی علاقے میں یمنی فوجیوں کی کارروائی میں جارح اتحاد سے وابستہ پینتس سے زیادہ زرخرید فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمن کی فوجیوں نے گذشتہ دو دنوں کے دوران شہر حرض کی جانب سعودی فوج کی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا اورسعودی عرب اور اس کے شہر نجران کے اندر تک گھس گئے۔

درایں اثنا یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نےجمعرات کو اعلان کیا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کا سی ایچ فور ماڈل کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ جو شمال مغربی یمن کے صوبہ حجہ کی فضاؤں میں پرواز کررہا تھا ، مار گرایا ۔درایں اثنا یمنی فوج کے آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدیدہ میں اڑسٹھ بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کیاس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے کمانڈروں نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب یمن کی مرکزی قومی حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نے ایک یورپی عہدیدار سے ملاقات میں یمن میں جارح اتحاد کی سات سال سے جاری جارحیت کے نتیجے میں یمن کی ابتر انسانی صورت حال کی طرف سے خبردارہےسعودی عرب اور اس کے اتحادی گذشتہ تقریبا سات برس سےیمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں –

اس غریب عرب ملک پر سعودی و اماراتی اتحاد کے وحشیانہ حملے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ یمن کی مرکزی حکومت کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے مشرق وسطی اورشمالی افریقہ کے امورمیں یورپی یونین کےسربراہ سے ملاقات کی اور انسانی و اقتصادی لحاظ سے یمنی عوام کی زندگی پر محاصرے کے اثرات اور ابتر انسانی صورت حال کے سلسلے میں گفتگو کی محمد عبدالسلام نے اس سلسلے میں کہا کہ اس ملاقات میں یمن کا محاصرہ ختم ہونے اور جنگ بندی کے بعد یمن کے بحران کے حل کے لئے سیاسی راہ حل کے مستقبل کا بھی جائزہ لیا گیاسعودی عرب دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنی کٹھ پتلی حکومت مسلط کرنے اور اس کے قدرتی ذخائر پر قبضہ کرنے کے لئے وحشیانہ حملے کررہا ہےاقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک دسیوں ہزار عام شہری شہیداور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے گھر ہوئے جنہیں فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …