جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیل اور یو اے ای میں بڑی کشیدگی، نئے بحران کی سگبگاہٹ

تل ابیب: اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے آنے جانے والی پروازوں کو روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اگر دبئی میں اس کی ایوی ایشن سیکیورٹی کے نظام کو قبول نہيں کیا تو علاقائی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق اسرائیل کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صیہونی وزیر ٹرانسپورٹ میرو مائکلی نے ایوی ایشن سیکیورٹی کے حوالے سے جو شرطیں دبئی کے سامنے رکھی تھیں، اسے قبول کرنے کے لئے معین کی گئی مدت میں ایک مہینے کی توسیع کر دی ہے۔

اسی کے ساتھ اسرائیل نے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی نظام کو لے کر یو اے ای پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

ایک اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبردار کیا ہے کہ اسرائیل، یو اے ای کے ساتھ اپنے ایوی ایشن تعاون کو ختم کر سکتا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیلی ائیرلائنز الامارات کے لئے پرواز نہیں کر سکتی ہے تو اماراتی طیارے بھی یہاں لینڈنگ نہيں کر سکتے ۔

یو اے ای نے اگست 2020 میں وائٹ ہاوس کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے تھے، جس کی دنیا بھر میں مذمت ہوئی تھی۔

اس کے بعد سے کئی اعلی صیہونی حکام نے یو اے ای کا دورہ کیا ہے۔ صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنیت نے گزشتہ سال دسمبر میں یو اے ای کا دورہ کیا تھا جبکہ صیہونی صدر نے ایک ہفتے پہلے کی ابو ظہبی کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …