جمعہ , 19 اپریل 2024

بحرین صیہونیوں کی موجودگی برداشت نہیں کرے گا: شیخ عیسیٰ قاسم

مناما: بحرینی مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی ہے کہ بحرینی عوام اپنے ملک میں غاصب صیہونیوں کی موجودگی کو ایک لمحے کے لئے بھی برداشت نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے آل خلیفہ حکام سے ملاقات و گفتگو کے لئے صیہونی وزیراعظم کے دورہ بحرین پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ بحرینی قوم اس دورے کے خلاف ہے اور وہ نفتالی بینیٹ کو اپنے ملک میں ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

انھوں نے صیہونی وزیراعظم کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چودہ فروری کے انقلابی جوان اور بحرینی قوم تمہارے اس دورے کے خلاف ہے۔

اس سے قبل آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے بحرینی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے اس سازشی دورے کے خلاف مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب بحرین کی جمعیت الوفاق کے نائب سربراہ نے صیہونی وزیر اعظم کے دورہ مناما پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام فلسطینی اہداف کی حمایت کرتے رہیں گے اور وہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی سطح کے تعلقات کی بحالی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حسین الدیھمی نے بیروت میں بحرین کے چودہ فروری انقلاب کی گیارہویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام باعزت زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور آزادی کے حصول، ملک میں سیاسی و مالی بدعنوانی نیز عوامی سرمائے کی لوٹ مار روکنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

الدیھمی نے کہا کہ ہم بحرین کے باہر ہیں کیونکہ ہمارا ملک ایک بڑی جیل میں تبدیل ہوگیا ہے اور الوفاق و دیگر سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے اور بحرین میں کوئی سیاسی کام انجام نہیں دیا جا سکتا۔

جمعیت الوفاق کے نائب سربراہ نے کہا کہ حکومت بحرین، ملک کے اہم مراکز پر صیہونیوں کو بیٹھا رہی ہے اور اُس نے ملک میں اثر و رسوخ کی چابی ان کے حوالے کردی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہمیشہ مخالفین کو کچلنے پر آل خلیفہ حکومت کی مذمت کی ہے اور ملک کے سیاسی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …