بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

خیبرپختونخوا: ینگ ڈاکٹرز اور کورونا ریپڈ فورس نے ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز اور کورونا ریپڈ رسپانس فورس نے آج سے صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈیوٹی سےبائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر فیصل خان کے مطابق ینگ ڈاکٹرزاور کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے فنڈز کی عدم ادائیگی پر آج سے ڈیوٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ صوبے کے اسپتالوں میں کورونا کی ڈیوٹیز نہیں کی جائیں گی اورفنڈز نہ ملنے تک بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی ہیلتھ اور ان کے اکاؤنٹنٹ کورونا فنڈز کی ریلیز میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …