جمعرات , 25 اپریل 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں من مانہ اضافہ

پشاور: پشاور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے بھی کرایوں میں من مانہ اضافہ کر دیا۔

پشاور سے راولپنڈی جانے والے گاڑیوں کے کرایے میں 50 روپے جبکہ مانسہرہ ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع کو جانے والی گاڑیوں کے کرایے میں 30 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز بھی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران پشاور میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ ہر ماہ کرایہ بڑھنے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …