جمعرات , 25 اپریل 2024

استور اور پشاور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور اور استور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور اور خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن تھا۔

زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

اب تک موصول ہونے والے اطلاعات میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …