بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

پاکستان: کورونا کیسز میں مسلسل کمی، شرح ڈھائی فیصد پر آگئی

اسلامآباد: پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں شرح 2.51 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38139 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 961 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 13 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 30053 ہو گئی اور مجموعی کیسز 15 لاکھ دو ہزار 641 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2393 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 6 ہزار 361 ہو گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …