جمعہ , 19 اپریل 2024

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رحمان ملک کے پھیپھڑےکوروناکی وجہ سےمتاثر ہوئےتھے اور رحمان ملک نجی اسپتال میں کئی روزسےوینٹی لیٹرپرتھے۔

2008 سے 2013 تک وفاقی وزیر داخلہ رہنے والے سینیٹر رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
رحمان ملک میں کورونا کی تشخیص، آئی سی یو منتقل کردیا گیا
رحمان ملک کو بینظیر بھٹو کے بہت قریب سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے میثاق جمہوریت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

یونیورسٹی آف کراچی نے رحمان ملک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بھی سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …