ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی صدر کے لاشعور میں ایران چھایا ہوا ہے

امریکی صدر کو خواب میں بھی ایران کی یاد آتی ہے۔

ایران امریکی حکام کے اعصاب پر اس حد تک سوار ہے کہ انھیں ہر وقت اور ہر جگہ ایران ہی ایران دکھائی دیتا ہے۔ اس کی ایک زندہ مثال ابھی کل کا واقعہ ہے کہ جب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب کے دوران یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ دیا۔

سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کی تقریرکی ویڈیو کا ایک کِلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ پوتین ٹینکوں کے ساتھ کییف کا چکر لگا سکتے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی ایرانی عوام کے دل نہیں جیت سکے گا۔

جوبائیڈن نے یہ بات روس کے یوکرین پر حالیہ آپریشن کے تناظر میں کہی تھی لیکن انہوں نے یوکرین کے عوام کی جگہ ایران کے عوام کہہ دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …