جمعہ , 19 اپریل 2024

فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی چڑھائی، پینتیس فلسطینی گرفتار

شیخ جراح: صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں جھڑپ ہوئی، جس کے دوران 35 فلسطینی گرفتار ہوئے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں اور شیخ جراح پر حملہ کیا اور دوران صیہونی فوجیوں نے کم سے کم 35 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 12 کا تعلق جہاد اسلامی سے تھا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں بھی صیہونی فوجیوں کی فلسطینیوں سے جھڑپیں ہوئیں اور اسرائیلی فوجیوں نے 15 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کے تحت، فلسطینی علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کے گھروں کا انہدام غیر قانونی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کی لیے فوجیوں کے ذریعے فلسطینی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتی اور بے بنیاد بہانوں سے فلسطینیوں کو اغوا کر کے جیلوں میں بند کر دیتی ہے۔

اس وقت چار ہزار سات سو فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں بند ہیں جن میں دو سو پچاس خواتین اور سینتالیس بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …