جمعہ , 19 اپریل 2024

پشاور دھماکا: شہدا کی تدفین جاری، اندراج مقدمہ کے لئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال

پشاور: جامع مسجد و امام بارگاہ کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

پشاور کے علاقے قصہ خوانی کی جامع مسجدکوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 57 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 190 سے زائد زخمی ہیں۔

شہر کی فضا سوگوار ہے اور شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ و تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نےمسجد کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔

پشاور دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے محکمہ انسداد دہشتگردی کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جو ایس ایچ او کی مدعیت میں جاری کیا گیاہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے پولیس اہلکاروں کونشانہ بنایا اور حملہ آور نے مسجد کے اندر نمازیوں پر فائرنگ کی پھر خودکش دھماکا کیا، دھماکے سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ مسجد و امام بارگاہ کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ تقریباً ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا جس میں حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور پھر مسجد کے اندر جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …