منگل , 23 اپریل 2024

داعش نے پشاور خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

پشاور: پاکستان کے شہر پشاور میں جمعے کی نماز کے دوران شیعہ مسلک کی مرکزی جامع مسجد پر 56 افراد کی جان لینے والے خودکش حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق داعش نے اپنی پروپیگنڈا ویب سائٹ عماق پر جاری ایک بیان میں کہا: ’آج داعش کا ایک جنگجو پشاور میں شیعہ مسجد پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوا۔‘

پشاور کے قصہ خوانی بازار کے قریب کوچہ رسالدار میں واقع شیعہ مسلک کی مرکزی جامع مسجد کو جمعے کو ایک خودکش بمبار نے نماز کے دوران نشانہ بنایا۔

شہر کے مرکزی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق حملے میں 56 افراد شہید اور 194 سے زائد زخمی ہوئے۔

حملے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور وزیر اعظم عمران خان نے پوری قوت سے حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پولیس اہلکار اور ریسکیو ٹیموں نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ اور پھر دستی بم پھینکے۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کے مطابق دھماکہ خودکش نوعیت کا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …