بدھ , 24 اپریل 2024

پشاور دھماکے میں ملوث ملزمان کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، جلد گرفتاری ہوگی: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں ملوث افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری جلد عمل میں آئے گی۔

گزشتہ روز پشاور کے کوچہ رسالدار میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو 2 سے 3 روز میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس اور تحقیقاتی ادارے ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے ان کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں۔

اس موقع پر شیخ رشید نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …