ہفتہ , 20 اپریل 2024

پولیس کا پشاور میں دھماکا کرنے والے خود کش حملہ آور کے خاکے تیار کرنے کا دعویٰ

پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے ہیں، حملہ آور کے جسم کے اعضاء اکٹھے کر لیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 62 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

پشاور میں ہونے والے خود کش حملے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی جس میں کالے کپڑوں میں ملبوس ایک شخص کو مسجد کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …