بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

پشاور دھماکے کے مزید پانچ زخمی چل بسے، تعداد ساٹھ سے تجاوز کر گئی

پشاور: پشاور میں گزشتہ روز جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے مزید 5 زخمی دوران علاج انتقال کر گئے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق گزشتہ روز اسپتال میں 57 افراد کی میتیں لائی گئی تھیں جبکہ دھماکے کے 37 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 5 آئی سی یو میں ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے مزید 5 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد اسپتال میں دم توڑنے والے افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 57 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …