جمعرات , 25 اپریل 2024

یمن میں ایک اور امریکی ڈرون ڈھیر، منصور ہادی کے حامی یمنی فورس میں شامل

صنعا: یمنی فورسز نے جارح سعودی اتحاد کے ایک اور امریکی ڈرون کو مار گرایا۔

یمنی فورسز نے شمالی صوبے حجہ کے اوپر اڑنے والے جاسوسی ڈرون اسکین ايگل کو مار گرایا ہے جسے امریکی کمپنی بوئنگ نے بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ منگل کی صبح حرض ضلع کے اوپر مخاصمانہ سرگرمی انجام دینے والے ایک ڈرون کو یمنی ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔ یمنی فورسز اس سے پہلے بھی اسکین ایگل ڈرون کو تباہ کر چکی ہے۔

دوسری طرف تیل سے مالا مال یمن کے صوبے مآرب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف یمنی فورسز کی جاری فیصلہ کن پیشرفت کے بیچ، یمن کے مفرور و مستعفی صدر کے وفادار درجنوں جنگجو، سعودی اتحاد کو چھوڑ کر یمنی فورسز میں شامل ہو رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …