ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی صنعا پر شدید بمباری

صنعا: یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شددی بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے آج صبح صنعا کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ۔ سعودی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شدا علاقہ پر شدید بمباری کی ، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …