جمعرات , 25 اپریل 2024

صدر اردوغان نے صہیونیوں کو بھائی قرار دے دیا

ترکی کے ملی گزٹ اخبار ” Milli Gazete ” نے اسرائيلی صدر اسحاق ہروزک کے دورہ ترکی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطینی بچوں کے قاتل ترکی پہنچ گئے ہیں۔ صدر اردوغان نے فلسطینی عوام اور بچوں کے قاتل صہیونیوں کو بھائی قراردے کر فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔ ترکی کا ملی گزٹ اخبار ترکی کی سعادت پارٹی کا اسلامی اخبار ہے۔ اس اخبار نے اسرائیلی صدر کے دورہ ترکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے پہلے صفحہ کی سرخی اس عنوان سے ” قاتل انقرہ پہنچ گيا” لگائی ہے۔ ترکی کے غیر سرکاری اداروں نے اسرائیلی صدر کے دورہ ترکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترک صدر اردوغان کی طرف سے اسرائیلی صدر کی میزبانی کرنے کے اقدام کو ظالمانہ اور احمقانہ قراردیا ہے۔ ادھر ترک صدر نے صہیونیوں کو اپنا بھائی قراردیکر فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔

دوسری طرف فلسطینی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی نے بھی ترک صدر کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ترک صدر اردوغان کی پالیسی بھی نفاق پر مبنی ہےاور وہ مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ اردوغان حقیقت خطے میں اسرائیل کے حامی اور امریکی اسرائيلی ایجنڈے پر کام کررہےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …