جمعہ , 19 اپریل 2024

تہران نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات روک دیے

تہران: عرب ذرائع ابلاغ نے تہران اور ریاض کے درمیان عارضی طور پر گفتگو روکے جانے کی خبر دی ہے۔

المیادین چینل نے خبر دی ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے سلسلے کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

ایسی حالت میں کہ عراق نے کچھ دن پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان پانچویں دور کے مذاکرات بدھ کے روز بغداد میں منعقد ہوں گے، کچھ میڈیا ذرائع نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے عارضی طور پر رکنے کی خبر دی ہے۔

صابرین ٹیلیگرام چینل، مرآۃ الجزیرہ اور المعلومہ جیسے چینلز نے بھی خبر دی ہے کہ تہران نے یکطرفہ طور پر مذاکرات کو روک دیا ہے۔

المیادین چینل کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر مذاکرات روکے جانے کی وجہ سعودی عرب میں یمنیوں کی سزائے موت کا فیصلہ ہے۔

عرب میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب نے گزشتہ روز 81 افراد کو سزائے موت دے دی جن میں سے 41 افراد شیعہ اکثریتی علاقے قطیف اور الاحساء کے تھے۔

یمن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جن افراد کو سزائے موت دی گئی ان میں سات یمنی شہری تھے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی کچھ دن پہلے ہی ایران کے ساتھ پانچویں دور کے مذاکرات کے امکانات کی خبر دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …