جمعہ , 19 اپریل 2024

ہندوستان کو جواب دے سکتے تھے، مگر ہم نے تحمل سے کام لیا: عمران خان

حافظ آباد: پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہندوستانی میزائل کے گرنے پر ردعمل دکھانے کے بجائے ہم نے تحمل سے کام لیا۔

عمران خان نے صوبہ پنجاب میں ہندوستانی میزائل گرنے پر اتوار کو کہا کہ پاکستان جواب دے سکتا تھا مگر تحمل سے کام لیا۔
٩ مارچ کو ہندوستان کی ایک غیر مسلح سپرسونک میزائل کے پنجاب کے میاں چنوں میں گرنے سے پہلے کئی ایئر لائنز کی پروازوں کے لئے خطرہ لاحق ہوا۔ یہ میزائل ایک نجی کولڈ اسٹوریج کی عمارت پر گرا۔اس واقعے پر پہلی بار بولتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے جواب دینے کے بجائے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے اتوار کو پنجاب کے حافظ آباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں یہ بات کہی۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں ملک اور اس کےدفاع کو مضبوط بنانا ہوگا
اس سے پہلے پاکستان اپنی سرزمین پر میزائل گرنے کے واقعے کی ہندوستان سے اپنی سرزمین پر میزائل گرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کر چکا ہے، جس کے بارے میں ہندوستان کا کہنا ہے کہ وہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے غیر اختیاری طور پر فائر ہوا تھا۔

پاکستان نے اس معاملے کی داخلی طور پر تحقیقات کرانے کے نئی دہلی کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان نے اس معاملے میں بین الاقوامی برادری سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …