بدھ , 24 اپریل 2024

امریکا کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر جواب دینے سے انکار

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنےکے واقعے پر تبصرے سے انکارکردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے لہٰذا اس معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے، یقیناً فالو کیلئے ہم بھارتی وزارت دفاع سے رابطے کا کہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ 9 مارچ کوجاری بیان میں واضح کیاکہ ہوا کیا تھا، اس سے زیادہ ہم کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں یورینیم چوری اورگرفتاریوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس خاص واقعے سے واقف نہیں ہوں، میں یہ کہوں گا کہ دنیا بھر میں جوہری تحفظ خصوصاً جوہری ہتھیار رکھنےوالے ممالک کے درمیان ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے جو جاری رہتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …